کراچی، کالا پل کے قریب سی ایریا میں انسدادِ تجاوزات آپریشن شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، کالا پل کے قریب سی ایریا میں انسدادِ تجاوزات آپریشن شروع
کراچی، کالا پل کے قریب سی ایریا میں انسدادِ تجاوزات آپریشن شروع

کراچی کے علاقے کالا پل کے قریب جمہوریہ کالونی، سی ایریا میں انسدادِ تجاوزات آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ رہائشی مکانات توڑے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ٹیم نے سپریم کورٹ کے احکامات پر کالا پل کے قریب جمہوریہ کالونی، سی ایریا میں ناجائز تجاوزات مسمار کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فریئر ٹاؤن کا میک نیل روڈ تجاوزات کا جنگل بن گیا ہے، عتیق میر

سندھ اسمبلی، حکومت کا انسدادِ تجاوزات آپریشن کیخلاف قرارداد لانے کا فیصلہ

کراچی میں تجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن، سیکڑوں مکانات گرانے کا فیصلہ

قبل ازیں امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے رینجرز کی مدد حاصل کی گئی تھی، رینجرز ٹیم آ کر واپس چلی گئی۔ ریلوے پولیس نے انسدادِ تجاوزات آپریشن کیلئے نشانات لگائے۔

پھاٹک کی ایک سمت کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن جبکہ دوسری جانب کراچی کنٹونمنٹ بورڈ ہے۔ انسدادِ تجاوزات ٹیم نے بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے مکانات توڑنا شروع کردئیے۔

علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران گھروں سے نکل آئی۔ ریلوے کی جانب سے جاری آپریشن میں رہائشی مکانات گرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تشویشناک طور پر بجلی اور گیس کی لائنیں منقطع نہیں کی گئیں۔ انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران گیس پھیلنے سے علاقے میں جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

رہائشی افراد کا کہنا ہے کہ انسدادِ تجاوزات آپریشن ضرور کیا جائے لیکن پہلے ہمیں رہائش اختیار کرنے کیلئے متبادل دیا جائے۔حکامِ بالا ہمیں بتائیں کہ اب ہم کہاں جائینگے؟

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے ایک ماہ میں انڈا موڑ سے منگھوپیر روڈ کلیئر کرنے کا حکم دیتے ہوئے ناجائز تجاوزات گرانے کا حکم دے دیا تھا۔ 

جسٹس ظفر احمد اور جسٹس فیصل کمال عالم پر مشتمل بینچ کے روبرو انڈا موڑ نیو کراچی مصطفی آباد میں سڑک زمین لیز دینے سے متعلق درخواست پر سماعت گزشتہ ماہ ہوئی۔

گزشتہ ماہ سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں جاری انسدادِ تجاوزات آپریشن روکنے کیلئے صوبائی اسمبلی میں مبینہ طور پر قرارداد لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

 سندھ حکومت نے نسلہ ٹاور کے حوالے سے صوبائی اسمبلی میں قرار داد لانے کا فیصلہ کرلیا جس میں صوبے بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا جانا تھا۔

Related Posts