اداکار اعجاز اسلم کے والد انتقال کر گئے، شوبز شخصیات کا اظہارِ تعزیت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار اعجاز اسلم کے والد انتقال کر گئے، شوبز شخصیات کا اظہارِ تعزیت
اداکار اعجاز اسلم کے والد انتقال کر گئے، شوبز شخصیات کا اظہارِ تعزیت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: مشہورومعروف اداکار اعجاز اسلم کے والد انتقال کر گئے جس پر شوبز شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ فنکار سے تعزیت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اعجاز اسلم کے والد کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے دوست اور معروف اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ میرے پیارے دوست کے والد کا انتقال ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوشل میڈیا صارفین کی ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے پر کڑی تنقید

فواد چوہدری کا سقوطِ ڈھاکہ پر مبنی فلم کھیل کھیل میں کیلئے اظہارِ تحسین

واضح رہے کہ اعجاز اسلم اور عدنان صدیقی نے اداکاری کا سفر ایک ساتھ شروع کیا اور دونوں کے مابین باہمی دوستی کا رشتہ بہت گہرا ہے۔ عدنان صدیقی نے کہا کہ میرا دل اعجاز اسلم کے والد کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے غمزدہ ہے۔

Aijaz Aslam's Father Passed Away

عدنان صدیقی نے اپنے فیس بک پیغام میں مداحوں سے  اپنے دوست فنکار اور اہلِ خانہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز اسلم کے والد کا انتقال کچھ دیر قبل ہوا۔ اللہ انہیں جنت میں بہترین مقام عطا فرمائے۔

ساتھی اداکار فیصل قریشی نے بھی اعجاز اسلم کے والد کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ اعجاز اسلم کے والد کی نمازِ جنازہ ڈی ایچ اے کراچی کے علاقے خیابانِ محافظ میں آج نمازِ ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔ 

Aijaz Aslam's Father Passed Away

فیصل قریشی کے سوشل میڈیا پیغام سے محسوس ہوتا ہے کہ اعجاز اسلم کے والد کا انتقال گزشتہ روز رات کے وقت ہوا۔ تاحال اعجاز اسلم کی طرف سے والد کے انتقال کے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Related Posts