راولپنڈی پولیس نے انسدادِ منشیات مہم شروع کر رکھی ہے جس کے دوران بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن اور شراب برآمد ہوئی جبکہ 95 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی جس کے دوران راولپنڈی پولیس نے گزشتہ 2 روز میں 95 منشیات فروش گرفتار کیے جبکہ 51 کلو سے زائد چرس بھی برآمد کی۔
پولیس نے بھاری مقدار میں چرس کے ساتھ ساتھ 500 گرام ہیروئن، 331 لیٹر اور 23 بوتلیں شراب کی برآمد کیں جبکہ ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس منشیات فروشوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہے۔
سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم، راولپنڈی پولیس نے گزشتہ دو روز میں 95 منشیات فروش گرفتار کیے، 51 کلو سے زائد چرس، 500 گرام ہیروئن، 331 لیٹر شراب اور 23 بوتل شراب برآمد کی گئی۔ pic.twitter.com/p2QbdPHqbv
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) November 3, 2020
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں باپ نے بیٹے اور بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی