راولپنڈی پولیس کی انسدادِ منشیات مہم، چرس، ہیروئن اور شراب برآمد، 95 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی پولیس کی انسدادِ منشیات مہم، چرس، ہیروئن اور شراب برآمد، 95 ملزمان گرفتار
راولپنڈی پولیس کی انسدادِ منشیات مہم، چرس، ہیروئن اور شراب برآمد، 95 ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی پولیس نے انسدادِ منشیات مہم شروع کر رکھی ہے جس کے دوران بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن اور شراب برآمد ہوئی جبکہ 95 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی جس کے دوران راولپنڈی پولیس نے گزشتہ 2 روز میں 95 منشیات فروش گرفتار کیے جبکہ 51 کلو سے زائد چرس بھی برآمد کی۔

پولیس نے بھاری مقدار میں چرس کے ساتھ ساتھ 500 گرام ہیروئن، 331 لیٹر اور 23 بوتلیں شراب  کی برآمد کیں  جبکہ ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس منشیات فروشوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں باپ نے بیٹے اور بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

Related Posts