اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاون میں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کےقتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کےقتل کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاون کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایس ایچ کا کہنا ہے کہ موقع پر پہنچا تو خاتون نے بتایا کہ میرے بیٹے نے اپنی بیوی کو قتل کردیا ہے۔
ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم اندر گئی تو ملزم نے خود کو کمرہ میں بند کر لیا۔کمرہ کھولنے کے بعد ملزم کو قابو کر لیا گیا۔ملزم نے بتایا کہ اس نے لڑائی کے دوران اپنی بیوی کے سر پر ڈمبل مارا۔
بیوی غیر ملکی ایجنٹ تھی، اس لیے اسے مار دیا، بیٹا ایاز امیر
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد لاش کو واش روم میں چھپا دیا۔ملزم نے صوفہ کے نیچے سے آلہ قتل ڈمبل بھی خود برآمد کرایا۔ڈمبل کے اوپر خون اور بال لگے ہوئے تھے۔ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے ڈمبل کے متعدد وار کرکے قتل کیا۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ کو گھر میں قتل کر دیا تھا جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
ملزم شاہنواز کی اپنی اہلیہ سارہ کے ساتھ شادی ایک ماہ قبل ہوئی تھی اور مقتولہ کینیڈین شہری تھی جو ایک ہفتے قبل پاکستان آئی۔ شاہنواز کی مقتولہ سے دوسری شادی تھی۔