فیصل آباد میں4 محلےداروں نے 12 سالہ لڑکے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

4 neighbors killed a 12-year boy after rape In Faisalabad

فیصل آباد: تحصیل جڑانوالہ میں 2 ماہ قبل لاپتہ ہونیوالا 12 سالہ لڑکا گینگ ریپ کے بعد قتل کردیا گیا،باقیات پولیس کو کھیتوں سے مل گئیں۔

پولیس کے مطابق مقتول دو ماہ قبل گھر سے کھیلنے کیلئے نکلا تھا اور پھر اس کا کہیں پتہ نہیں چل رہا تھا جس کے بعد گھر والوں نے تھانے میں اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا تھا۔

لڑکے کے والد نے بتایا کہ 22 اگست کو 2 لڑکے آئے اور ان کے بچے کو بلا کر ٹیوب ویل پر نہانے چلے گئے جس کے بعد وہ گھر واپس نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:
کراچی میں بدفعلی کیلئے 5کمسن بچے اغواء، رکشہ ڈرائیور نے ملزم پکڑوادیا

بدفعلی کا الزام، عدالت نے مفتی عزیز الرحمان اور بیٹوں پر فردِ جرم عائد کردی

پولیس نے لاپتہ لڑکے کی تلاش کیلئے 4 محلے داروں کو شامل تفتیش کیا، جنہوں نے لڑکے کو ریپ کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

ملزمان کی نشاندہی پر مقتول لڑکے کی باقیات برآمد کرلی گئیں۔متعلقہ ڈی ایس پی جمشید چشتی کا کہنا ہے کہ اس کیس پر پولیس نے بھرپور کارروائی کی اور 4 ملزمان کو حراست میں لیا جنہوں نے ریپ اور قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ملنے والی ہڈیوں کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوا دیے ہیں۔

Related Posts