ترک صدر کارضاکارکی رہائی کا مطالبہ کرنیوالے 10غیرملکی سفیروں کی ملک بدری کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Turkish President orders deportation of 10 foreign ambassadors

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

استنبول:ترک صدر رجب طیب اردوان نے سول سوسائٹی کے رہنماء کی رہائی کا مطالبہ کرنیوالے 10غیرملکی سفیروں کی ملک بدری کا حکم دیدیا ہے۔

صدر رجب طیب اردوان نے ترک وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ جیل میں بند سول سوسائٹی کے ایک رہنما کی رہائی کی اپیل کرنیوالے امریکہ ، جرمنی ، کینیڈا ، ڈنمارک ، فن لینڈ ، فرانس ، نیدرلینڈز ، نیوزی لینڈ ، ناروے اور سویڈن کے سفیروں کو ملک سے نکال دیں۔

مزید پڑھیں:

ترک صدر رجب طیب اردوان کا افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھانے سے انکار

امریکی پابندیاں ہماری خود مختاری پر حملہ ہیں، ترک صدر کاسخت رد عمل

ترک صدر کا کہنا ہے کہ وہ سفیر جو ترکی کو جانتے ہی نہیں ہیں انہیں یہاں سے چلے جانا چاہیے، رجب طیب اردوان نے غیرملکی سفیروں پربے حیائی کا الزام بھی لگایا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ ، جرمنی ، کینیڈا ، ڈنمارک ، فن لینڈ ، فرانس ، نیدرلینڈز ، نیوزی لینڈ ، ناروے اور سویڈن نے پیرس میں پیدا ہونے والے رضاکار عثمان کاوالا کافوری حل کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Posts