جے آئی ڈی سی کی مد میں معاف کیے گئے واجبات کاآرڈیننس واپس لینے کافیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرمایہ کاروں کا حکومتی اقدامات پر اعتماد نہایت حوصلہ افزا ہے، وزیراعظم
سرمایہ کاروں کا حکومتی اقدامات پر اعتماد نہایت حوصلہ افزا ہے، وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس(جےآئی ڈی سی) کی مد میں معاف کیے گئے واجبات کا آرڈیننس واپس لے لیا،آرڈیننس کےتحت 210ارب روپےمعاف کیے گئے تھے ۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق آرڈیننس قرض معاف کرنے سے متعلق حالیہ تنازع، شفافیت اور گڈ گورننس کو یقینی بنانےکےلیے واپس لیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ وزیراعظم نے  معاملے پر اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ میں فوری درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا گیا ہے کہ معاملے کے آئین اور قانونی حل کو جلد ممکن بنایا جائے۔ اعلامیے کے مطابق عدالت جانے سے حکومت کو پوری رقم واپس ملنے یا کھو جانے کا بھی خدشہ ہے جب کہ آرڈیننس جاری کرنے کا مقصد عدالت کے باہر مذاکرات کے ذریعے 50 فیصد رقم وصول کرنا تھا۔

یاد رہے کہ جنوری 2012 سے دسمبر 2018 تک جی آئی ڈی سی کی مد میں 417 ارب روپے تھے جسے وزیر اعظم نے آرڈیننس کے ذریعے معاف کیا تھا۔فیصلہ خلاف آنے سے حکومت پر ری فنڈ کی مد میں 295 ارب کا بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

Related Posts