آصف زرداری سزا کے بغیر جیل میں نواز شریف سزا کے باوجود باہر چلے گئے، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto media talk
bilawal bhutto media talk

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سزا ہوچکی تھی اور وہ باہر چلے گئےجبکہ آصف زرداری پر صرف الزامات ہیں اور کوئی الزام ثابت بھی نہیں ہوا لیکن وہ پھر بھی جیل میں ہیں۔

اسلا م آباد میں پمز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری کی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی، اگر ضمانت ہوئی تو انھیں کراچی کےاسپتال میں منتقل کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ آصف زرداری سے ملا بھی ہوں اور ان کی میڈیکل رپورٹس بھی دیکھی ہیں، امید ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستوں پر انصاف ہوگا،ڈاکٹر ندیم قمر ہماری طرف سے آصف زرداری کے میڈیکل بورڈ میں شامل ہوں گے۔

ان کاکہناتھا کہ نااہل اورسلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کی حکومت عوامی مسائل حل نہیں کرسکتے، صرف مخالفین کو دباوَ میں رکھنے کے لیے حربے استعمال کرتے ہیں، حکومت سیاسی مخالفین پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے لیکن ہم تمام تر دباؤ کے باجود خاموش نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کتنی دفعہ سنا سندھ کا وزیراعلیٰ گرفتار ہونے والا ہے، لیکن وزیراعلیٰ آج بھی ہیں، سندھ میں گورنر راج وفاقی حکومت کا خواب ہے، کئی بار پیش گوئیاں کی گئیںسندھ حکومت جارہی ہے لیکن حکومت اب بھی قائم ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری سزا کے بغیر جیل میں ہیں اور نواز شریف سزا کے باوجود باہر چلے گئے ہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا کے باوجود باہر بھیجنے کے بعد یہ کس منہ سے کہہ رہے ہیں کہ انہیں نہیں چھوڑوں گا، طبی بنیادوں پرنوازشریف کو ریلیف ملنا ان کاحق تھا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کرپٹ لاگوں کو دھونڈنے کے لئے موبائل ایپ لانچ کررہے تھے لیکن انہیں اپنے ارد گرد بیٹھے کرپٹ لوگ نظر نہیں آرہے، موبائل ایپ ایوانوں میں بیٹھے کرپٹ لوگوں کو کیوں نہیں پکڑ سکی، بی آرٹی مالم جبہ کیس کی آج تک کوئی تفتیش نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: جب ایک ملک کا پیسہ چوری ہوتا ہے تو ساری قوم کو اس کا نقصان ہوتا ہے، وزیراعظم

بلاول بھٹو نےکہا کہ27 دسمبر کو راولپنڈی لیاقت باغ میں منائیں گے، لیاقت میں باغ میں سیلیکٹڈ قوتوں کو للکاریں گے ، پیغام دیں گے کہ آج بھی عوام اس بات پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، یہ جدوجہد صرف پیپلزپارٹی ہی لیڈ کرسکتی ہے۔

Related Posts