نوجوان کرکٹر اورنگزیب خان خٹک پی ایس ایل 5 سے غربت کے باعث آؤٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوجوان کرکٹر اورنگزیب خان خٹک پی ایس ایل 5 سے غربت کے باعث آؤٹ
نوجوان کرکٹر اورنگزیب خان خٹک پی ایس ایل 5 سے غربت کے باعث آؤٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نوجوان اور باصلاحیت کرکٹر اورنگزیب خان کو کرکٹ کے تمام شعبوں بشمول باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں مہارت رکھنے کے باوجود پی ایس ایل 5 سے  غربت کی وجہ سے ڈراپ کردیا گیا۔

پی ایس ایل 5 کی تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ اس بار باصلاحیت نوجوان بھی ابھر کر سامنے آئے۔ ایمرجنگ کیٹگری میں کے پی کے  اورنگزیب خان پہلے 35 پلیئرز میں شامل ہوئے۔

ضلع کرک (خیبر پختونخواہ) کے  اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ سلیکشن کے بعد ٹرائل کے لیے مجھے لاہور بلایا گیا۔ ہارون رشید نے میرا ٹرائل لے کر باقاعدہ ویڈیو بنائی۔ میں نے ٹرائل میں کامیابی حاصل کی۔

اورنگزیب خان نے کہا کہ مجھے یقین دلایا گیا کہ آپ کو ٹیم کا حصہ بنائیں گے۔ آپ اسلام آباد واپس چلے جائیں۔ مجھ سے معیز شیخ نے 20 لاکھ روپے مانگے اور کہا کہ اگر پیسے نہیں دو گے تو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈائمنڈ کرکٹ کلب کے مالک شیخ شکیل کے بیٹے معیز شیخ کلب چلا رہے ہیں۔ جو سی ڈی اے کی ملکیت ہے۔ شکیل شیخ اس پر کئی دہائیوں سے غیر قانونی طور پر قابض ہے۔

لاکھوں کی ڈیمانڈ سامنے آنے پر اورنگزیب نے کہا کہ میرا تعلق غریب گھرانے سے ہے۔ میرے پاس 20 لاکھ روپے نہیں ہیں۔میز شیخ نے کہا کہ یہ غریبوں کا کھیل نہیں۔ ہر بندہ پیسے دے کر کھیلتا ہے۔

وہاب ریاض کی مثال دیتے ہوئے معیز شیخ نے کہا کہ ماضی میں انہوں نے 30 لاکھ دئیے تھے، تبھی انہیں کھلایا گیا۔ اورنگزیب خان نے کہا کہ وزیر اعظم میرٹ پر کام کی بات کرتے ہیں، مجھے میرٹ نظر نہیں آیا۔

کرکٹر اورنگزیب خان کا کہنا تھا کہ میں آج بھی پر امید ہوں۔ اگر مجھے موقع دیا جائے تو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ ایک میچ میں 3 سے 7 وکٹیں لے سکتا ہوں۔ 

Related Posts