حوثیوں کے خلاف یمنی فورسز کی کارروائیاں تیز! درجنوں ہلاک، 60 زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

یمن کے مختلف اضلاع میں سرکاری فورسز اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان خونریز لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین جھڑپوں اور فضائی کارروائیوں میں کم از کم 30 حوثی جنگجو ہلاک اور 60 سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

عسکری ذرائع کے مطابق، ضلع الوزیعہ میں ہونے والی شدید ترین لڑائی کے دوران یمنی فورسز نے دشمن کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ اس دوران جنگی طیاروں نے حوثی ملیشیا کے عسکری اڈوں، گاڑیوں اور رسد کے اہم راستوں کو نشانہ بنایا، جس سے انھیں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

دوسری جانب صوبہ تعز میں بھی حوثی جنگجوؤں کی پیش قدمی کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے ان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

عسکری حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف محاذوں پر حوثی شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشنز میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک کو کمزور کیا جا سکے۔

Related Posts