امریکہ کی ریاست مشی گن میں ایک تربیتی پرواز کے دوران F-16 لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا تاہم پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔
اطلاعات کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ ایک معمول کے تربیتی مشن پر تھا۔ امریکی عسکری حکام کے مطابق پائلٹ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر حادثے کی اصل وجوہات اور مالی یا عسکری نقصان کے تخمینے کے حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








