ڈیل کے 6000 ملازمین فارغ، تشویشناک فیصلے کی وجوہات کیا ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پرسنل کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ بنانے والی کمپنی ڈیل نے اپنے 6000ملازمین کو فارغ کردیا ہے جس کا انکشاف کمپنی کی ایکسچینج فائلنگ میں سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیل کمپنی کے ملازمین جو پہلے 1 لاکھ 26 ہزار تھے، 6000ملازمین کی کمی سے 1 لاکھ 20 ہزار رہ گئے ہیں۔ اپنی فائلنگ میں ڈیل کا کہنا ہے کہ کمپنی کو کمپیوٹر کی فروخت میں کم و بیش 2 سال سے مسلسل خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

اپنے منافعے کی شرح برقرار رکھنے کیلئے ڈیل کمپنی نے 6000 ملازمین کو نکال دیا۔ ڈیل کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ میں کمی کے باعث کمپنی کی امدن میں 11فیصد تک کمی ہوئی۔ آمدنی میں کمی کے باعث ڈیل کو مالی بحران کا سامنا تھا، اس لیے ملازمین کو فارغ کردیا گیا۔

ڈیل کا کہنا ہے کہ ہم مالی سال 2025 میں کمپیوٹر کی قیمتیں درست رکھ کر آگے بڑھیں گے جس سے آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی۔ حیرت انگیز طور پر ڈیل کی ایکسچینج فائلنگ میں تخمینہ لگایا گیا ہے کہ پرسنل کمپیوٹر سمیت کلائنٹ سلوشنز کا کاروبار رواں برس مزید آگے بڑھے گا۔

دریں اثناء ڈیل نے گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ ”ورک فرام ہوم“ جاری رکھ سکتے ہیں، تاہم کمپنی ایسے ملازمین کو پروموشن نہیں دے گی۔ کمپنی کی جانب سے ملازمین سے ہفتے میں کم از کم 3 روز تک دفتر سے کام کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Related Posts