منال خان کے شوہراحسن محسن کون ہیں، دونوں محبت کے بندھن میں کیسے بندھے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ahsan and Manal's honeymoon

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان آخر کار کل احسن محسن اکرام سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

شوبز انڈسٹری میں منال خان اپنی جڑواں بہن ایمن خان کے ہمراہ مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں تاہم ان کے ہونے والے شریکِ حیات اور منگیتر احسن محسن اکرام ملک کے ابھرتے ہوئے اداکار ہیں۔

سالہا سال کی طویل رفاقت، ملاقاتوں اور رازو نیاز کے بعد منال خان اور احسن محسن اکرام کل 10 ستمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جن کے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

احسن محسن اکرام کون؟

جواں سال پاکستانی فنکار احسن محسن اکرام 22 ستمبر 1992 کے روز کراچی میں پیدا ہوئے جن کے اہلِ خانہ شوبز سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔ شہرِ قائد سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ ان کے والد ایک کاروباری شخصیت جبکہ والدہ ہاؤس وائف ہیں۔

بہن بھائیوں میں احسن محسن اکرام کو سب سے چھوٹا قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ ان کی صرف ایک ہی بہن ہیں جو احسن محسن سے بڑی ہیں۔ منال خان سے شادی کا فیصلہ احسن محسن اکرام نے خود کیا۔

تعلیمی صورتحال 

لمکاک ونگ یونیورسٹی آف کرئیٹو ٹیکنالوجی ملائشیاء سے فارغ التحصیل احسن محسن اکرام نے مارکیٹنگ کا شعبہ منتخب کیا تھا، تاہم سیلز کی بجائے انہوں نے شوبز کو ترجیح دی۔

اکرام موٹرز کے مالک 

احسن محسن اکرام شوبز کے علاوہ اکرام موٹر ورکس کے نام سے ایک ورکشاپ چلاتے ہیں جو پرانی کاروں کے نئے ماڈلز بنانے کی سب سے بڑی فیکٹری قرار دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے ماضی کی بہت سی پرانی اور کلاسک کاروں کو جواں سال بنا دیا۔

 محترمہ فاطمہ جناح کی کاروں کو اکرام موٹر ورکس نے نئی زندگی عطا کردی جس سے پاکستان میں موجود احسن محسن اکرام کے مداحوں میں ان کی عزت و شہرت کو چار چاند لگ گئے ہیں جو منفرد نوعیت کی خدمات کے باعث ممکن ہوسکا۔

دیگر کاروباری سرگرمیاں

معروف فنکار احسن محسن اکرام راکٹ ٹیلنٹ کے نام سے ٹیلنٹ ایجنسی اور موٹر ہیڈز پاکستان کے نام سے موٹرنگ ایونٹ مینجمنٹ کمپنی بھی چلا رہے ہیں۔

اداکاری کا میدان

ایک فنکار کی حیثیت سے احسن محسن اکرام نے پاکستانی ڈراموں میں کام کا آغاز کیا۔ ان کا پہلا ڈرامہ پرچھائی تھا جس میں انہوں نے منال خان کے بالمقابل اداکاری کے جوہر دکھائے جو اب ان کی منگیتر بن چکی ہیں۔ پرچھائی میں احسن محسن اکرام ایک عمدہ فنکار بن کر ابھرے جنہیں سراہا گیا۔

دورا ڈرامہ میرا رب وارث مدیحہ امام اور دانش تیمور کے ہمراہ کیا۔ احسن محسن اکرام کا تیسرا ڈراما پیار کے صدقے تھا جس میں انہوں نے حسن کا کردار نبھایا اور ناظرین و سامعین سے داد سمیٹی۔

فلم کی دنیا

تھوڑا جی لے سے پاکستانی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے احسن محسن اکرام نے اس فلم میں رمشہ خان اور بلال عباس کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔ یہ فلم 2017میں ریلیز کی گئی۔

ماڈلنگ

ڈراموں اور فلموں کے علاوہ احسن محسن اکرام نے مشہورومعروف برانڈز کیلئے اشتہارات میں بھی کام کیا جن میں پیپسی، کوکا کولا، ٹک بسکٹ، کیڈبری ڈیری ملک، وارد پاکستان، موبلنک، ٹیلی نار اور دیگر کمپنیز کے اشتہارات شامل ہیں۔

منال خان سے تعلقات

جون 2021 میں احسن محسن اکرام اور منال خان نے منگنی کا اعلان کیا جو گزشتہ 2 سال سے ایک دوسرے ملاقاتوں اور رازو نیاز میں مصروف تھے۔ گزشتہ برس نومبر میں دونوں فنکاروں نے دوستانہ مراسم کی تصدیق کی تھی۔

منال کی 22ویں سالگرہ کے بعد ویلنٹائن ڈے کے موقعے پر احسن محسن اکرام اور معروف فنکارہ نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی اور بات پکی ہونے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر ڈال دی گئیں۔

شادی کا اعلان

آج سے 2 ہفتے قبل احسن محسن اکرام اور منال خان نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ دونوں فنکاروں نے انسٹاگرام اکاؤنٹس کے ذریعے یہ خوشخبری مداحوں کو اپنے اپنے انداز میں سنائی۔

دونوں اداکاروں نے شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس پر شادی کی تاریخ 10 ستمبر درج تھی اور کل ہی دونوں کی شادی ہورہی ہے۔ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ یہ دونوں فنکار ایک دوسرے سے تعلق کا اعتراف کرتے ہوئے گھبرائے ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں: مایوں کی رسم، منال اور احسن محسن کی نئی ویڈیوز اور تصاویر وائرل

Related Posts