کون کونسا سرکاری ملازم غیر ملکی شہری ہے؟ 90 روز میں سب سامنے آجائے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی دوہری شہریت اور دیگر اہم تفصیلات حاصل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام سرکاری ملازمین کو 90 روز کے اندر اپنی ڈیکلیریشن جمع کروانے کی سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اس مقصد کے لیے ایک باضابطہ پرفارما بھی جاری کیا گیا ہے جس کے تحت تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ماتحت کام کرنے والے تمام افسران اور ملازمین کا ڈیٹا جلد از جلد فراہم کریں۔

نئے احکامات کے مطابق ملازمین کو درج ذیل اہم تفصیلات لازمی جمع کرانا ہوں گی۔

غیر ملکی شہریت: اگر ملازم یا اس کے زیرِ کفالت افراد کے پاس کوئی دوسری شہریت ہے تو اس کا مکمل ریکارڈ۔

سفری دستاویزات: زیرِ کفالت افراد کے پاس موجود پاسپورٹس یا دیگر غیر ملکی سفری دستاویزات کی تفصیلات۔

شادی کی تفصیلات: اگر کسی ملازم نے کسی غیر ملکی شہری سے شادی کی ہے، تو اس حوالے سے بھی محکمانہ ریکارڈ جمع کرانا ہوگا۔

سرکاری حلقوں کی جانب سے اس اقدام کو انتظامی شفافیت اور اہم عہدوں پر موجود افراد کے کوائف کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ مقررہ مدت میں تفصیلات جمع نہ کروانے والے ملازمین کے خلاف ضابطے کی کارروائی متوقع ہے۔

Related Posts