نیٹ فلکس کی ایکشن سے بھرپور سیریز وائکنگز کا دوسرا سیزن حال ہی میں شروع ہوا ہے، جس کے ساتھ ہی اسٹریمنگ سروس نے اس کے تیسرے سیزن کی بھی منظوری دے دی ہے۔
حال ہی میں اسٹریمنگ سروس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس کا تیسرا سیزن بھی آئے گا جس کی اقساط دیگر سیزن کے مقابلے میں زیادہ ہونگی۔
وائکنگز: والہلہ
وائکنگز والہلا ایک ایکشن سے بھرپور تاریخی ڈرامہ ہے جسے جیب اسٹورٹ نے تخلیق کیا ہے جبکہ اسے آئر لینڈ میں فلمایا گیا ہے۔
سیزن 3
وائکنگز کا پہلے دو سیزن بالترتیب جنوری 2022 اور فروری 2023 میں شروع ہوئے تھے اس لئے ایسا لگتا ہے کہ جنوری 2024 یا فروری 2024 میں اس کا تیسرا سیزن شروع ہوگا۔
سیزن 3 کی کاسٹ میں کونسے اداکار دوبارہ نظر آئینگے؟
سیزن 3 کی کاسٹ کا انحصار دوسرے سیزن کی کہانی پر بہت زیادہ ہوتا ہے، اگر کسی اداکار کی موت دوسرے سیزن میں ہوجاتی ہے تووہ تیسرے سیزن میں نظر نہیں آئے گا۔
بہرحال ایسا لگتا ہے کہ تیسرے سیزن کی کاسٹ میں ملکہ ایما (لورا برلن)، گوڈون (ڈیوڈ اوکس)، کنگ کینٹ (بریڈلی فریگارڈ)، کوئین ایلفگیفو (پولیانا میکانٹوش) اور ایلینا (صوفیا لیبیڈیوا) بھی شامل ہوں گے۔
وائکنگز کے پہلے دونوں سیزن کو نیٹ فلکس پر دیکھا جاسکتا ہے۔