فیصلہ کن ون ڈے، پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ہورہا ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

کپتان بابراعظم نے بتایا کہ امام الحق کی جگہ شان مسعود اور نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین پلینگ الیون کا حصہ ہیں۔ امام الحق ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں جبکہ نسیم شاہ بھی بخار میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا

پاکستان ٹیم میں فخر زمان، شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، محمد حسنین اور حارث رؤف شامل ہیں۔

دوسر ی جانب کیوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ قبل ازیں پاکستان نے پہلا ون ڈے 6 وکٹ سے جبکہ نیوزی لینڈ نے دوسرا میچ 79 رنز سے جیتا تھا۔

Related Posts