ہمایوں سعید اور یمنیٰ زیدی کا ڈرامہ، ”جنٹل مین“ کی کہانی کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: گرین انٹرٹینمنٹ)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی ڈرامے نہ صرف یہاں بلکہ سرحد کے اُس پار بھی بہت ذوق و شوق سے دیکھے جاتے ہیں اور رواں برس 2024 میں جنٹل مین سمیت دیگر نئے ڈرامے ناظرین و سامعین کی توجہ کا مرکز بننے والے ہیں۔

ڈرامہ سیریل جنٹل مین میں ہمایوں سعید اور یمنیٰ زیدی مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ یہ ڈرامہ گرین انٹرٹینمنٹ  کی جانب سے پیش کیا جائے گا جو جلد ہی آن ائیر ہونے والا ہے۔

نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پیش کیا جانے والا ٹی وی سیریل جنٹل مین اس حوالے سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اسے ”میرے پاس تم ہو“ کے لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کیا ہے۔

اگر قارئین کو یاد ہو تو ”میرے پاس تم ہو“ کی کاسٹ میں نمایاں ترین نام ہمایوں سعید کا ہی تھا  اور نئے ٹی وی سیریل میں اسی ڈرامے کے ایک اور اہم نام کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

مثال کے طور پر ڈرامے کو ثمینہ ہمایوں سعید اور ثناء شاہنواز نے مل کر پروڈیوس کیا ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں زاہد احمد، سہائی علی ابڑو، احمد علی بٹ اور عدنان صدیقی بھی شامل ہیں۔

تاحال ڈرامے کی پہلی قسط کب نشر ہوگی؟ اور کہانی کیا ہے؟ اس بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں اور فی الحال یہ کہنا مناسب دکھائی دیتا ہے کہ ڈرامے کا آغاز رمضان المبارک کے بعد ہوسکتا ہے۔

ڈرامے کی کہانی؟

یوٹیوب پر آج سے 7ماہ قبل اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کے مطابق ڈرامہ سیریل جنٹل مین کی کہانی ملک کے موجودہ حالات پر مبنی ہے اور ڈرامے میں خلیل الرحمٰن قمر لوگوں کی حقیقت آشکار کریں گے جو غیرت کے لبادے میں غنڈہ گردی پر اتر آتے ہیں۔

کہانی نگار خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا ہے کہ یہ ڈرامہ عام غنڈوں پر نہیں بنایا گیا بلکہ ہم دکھائیں گے کہ حکمران عوام پر کس طرح ظلم کر رہے ہیں۔ سفید کپڑے پہننے والے عوام کو کس طرح لوٹتے ہیں اور افسران کس طرح عوامی حقوق پامال کرتے ہیں۔

Related Posts