سنجے دت نے وسیم اکرم سے متعلق کیا کہا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سنجے دت نے وسیم اکرم سے متعلق کیا کہا؟
سنجے دت نے وسیم اکرم سے متعلق کیا کہا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی فلم انڈسٹری معروف اداکار سنجے دت بھی پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے مداح نکلے۔

دبئی میں ایک ایونٹ بھارتی اداکار سنجے دت نے کہا کہ وسیم اکرم کی ریورس سوئنگ سے سب ڈرتے تھے، میں وسیم بھائی کے ساتھ یہاں بلائے جانے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔

سنجے دت کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں جو بہترین کرکٹرز دیکھے یہ ان میں سے ایک ہیں اور وہ کرکٹ کے بھگوان ہیں، وہ میرے بھائی ہیں جنہیں میں کئی سال سے جانتا ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی فاسٹ باؤلنگ کا ہر خاص و عام معترف ہے اور وہ آئی سی سی ہال آف فیم میں بھی شامل ہیں۔

ٹیسٹ اور ون ڈے میں دو، دو ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کرنے والے وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 414 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Related Posts