فالج یا ہارٹ اٹیک کی علامات کیا ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فالج یا ہارٹ اٹیک کی علامات کیا ہیں؟
فالج یا ہارٹ اٹیک کی علامات کیا ہیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہارٹ اٹیک اور فالج ہمارے معاشرے میں عام بیماریاں ہیں، عام طور پر دماغ میں خون کی روانی متاثر ہونے سے فالج کا اٹیک ہوتا ہے جبکہ دل کے پٹھوں میں خون کی فراہمی متاثر ہونے سے ہارٹ اٹیک ہوتا ہے۔

یہاں پر یہ بات زیر غور ہے کہ دونوں کی علامات ملتی جلتی ہیں لیکن دونوں کی کچھ ایسی منفرد نشانیاں ہیں جن پر اگر توجہ مرکوز کی جائے تو زندگی کو بچایا جاسکتا ہے۔

فالج یا ہارٹ اٹیک کی علامات کو شناخت کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کو علم ہو کہ اُس پر کیا ردعمل ظاہر کرنا چاہیے۔

اگرچہ دونوں ہی جان لیوا ہوتے ہیں مگر متاثرہ فرد کو جلد اور مناسب طبی امداد میسر آجائے تو بچنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

فالج یا ہارٹ اٹیک کی علامات کیا ہیں؟

ضروری نہیں کہ جس کو ہارٹ اٹیک ہو اُس کو آغاز میں سینے میں ہی درد ہو اس کے علاوہ بھی اور علامات ہوسکتی ہیں جبکہ ہر فرد کی علامات بھی الگ الگ ہوتی ہیں۔

ہارٹ اٹیک کی ابتدائی عام علامات

سینے میں ایک ایسی ناقابل برداشت تکلیف ہوتی ہے جو کہ پہلے آہستہ آہستہ شروع ہوتی ہے اور بعد میں بڑھتی جاتی ہے۔

بازؤں، کمر، گرد اور جبڑے میں عدم اطمینان کا احساس۔

متلی یا پیٹ میں درد۔

سر چکرانا۔

سانس لینا مشکل ہونا۔

فالج کی ابتدائی علامات

ہارٹ اٹیک کے مقابلے میں فالج کی علامات کو پکڑنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس کی سب سے عام نشانی منی اسٹروک ہے جس کا سامنا فالج کے اصل دورے سے چند گھنٹے، دن یا مہینوں پہلے ہوسکتا ہے۔

منی اسٹروک کی علامات میں اچانک سردرد، کمزوری یا سن ہونا ، توازن اور چلنے کے مسائل، اچانک بہت زیادہ الجھن اور کھانا نگلنے میں مشکلات قابل ذکر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نہار منہ گرم پانی کے استعمال سے وزن میں تیزی سے کمی لائی جاسکتی ہے

دونوں کے مابین کیا فرق ہے؟

ہارٹ اٹیک ہونے والے شخص کی بنیادی علامت سینے میں تکلیف ہے جبکہ فالج میں دماغی علاجت کا سامنا ہوتا ہے ۔

ہارٹ اٹیک میں ایک یا دونوں بازوؤں میں درد نیچے کی جانب جاتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے میں فالج میں ایک ہاتھ یا چہرے کا ایک حصہ سن یا کمزور ہوجاتا ہے۔

اسی طرح ہارٹ اٹیک سے متاثر فرد تکلیف کے باوجود دونوں ہاتھ اوپر اٹھا سکتا ہے جبکہ فالج کے شکار فرد کے لیے عموماً دونوں ہاتھ اوپر اٹھانا ممکن نہیں ہوتا۔

مردوں میں ان بیماریوں کی کیا علامات ہیں؟

زیادہ تر مردوں میں ہارٹ اٹیک کی علامات میں سینے میں تکلیف ہوتی ہے جس میں انہیں لگتا ہے جیسے کوئی چیز چبھ رہی ہے یا سینے میں شدید کھچاؤ ہورہا ہے جبکہ دیگر علامات میں کندھوں، گردن یا جبڑوں میں تکلیف، سانس لینے میں مشکلات، سر ہلکا ہونا، متلی اور ٹھنڈے پسینے قابل ذکر ہیں۔

فالج کی ابتدائی علامات میں اچانک شدید سرمیں درد کا ہونا، جسم یا چہرے کا ایک حصہ کمزور یا سن ہوجانا، بینائی کے مسائل اور بولنے میں مشکلات یا دوسروں کی بات سمجھ پانا قابل ذکر ہیں۔

خواتین میں فالج یا ہارٹ اٹیک کی علامات

مردوں اور خواتین میں فالج کی علامات اکثر ملتی جلتی ہوتی ہیں، مگر ایک تحقیق میں یہ بتایا گیا تھا کہ خواتین کو چند دیگر علامات کا سامنا بھی ہوسکتا ہے جیسے اچانک سے ہوش کھو دینا، تھکاوٹ، تکلیف، جسمانی کمزوری اور پیشاب پر کنٹرول کھو دینا۔

اسی طرح ان میں ہارٹ اٹیک کی علامات بھی مختلف ہوسکتی ہیں جیسے غشی طاری ہوجانا، سینے کے نچلے حصے یا شکم کے اوپری حصے میں تکلیف، کمر کے اوپری حصے میں تکلیف، پورے جسم میں درد اور انتہائی شدید تھکاوٹ۔

فالج یا ہارٹ اٹیک کا شبہ ہونے پر کیا کریں؟

فالج یا ہارٹ اٹیک کا مشتبہ دورہ ہمیشہ طبی ایمرجنسی میں ہوتا ہے۔

لہذا شک ہونے کی بنیاد پر طبی امداد کیلئے فورا رجوع کرنا چاہئے جس سے نہ صرف زندگی کو بچایا جاسکتا ہے بلکہ اُس کے نقصانات سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

جس حد تک ممکن ہو پرسکون رہنے کی کوشش کریں، گھر کے افراد، پڑوسیوں یا دوستوں سے مدد حاصل کریں۔

مزید برآں اگر آپ کے سامنے کسی میں فالج یا ہارٹ اٹیک کا شبہ ہو اور اس پر غشی طاری ہوجائے تو انہیں پشت کے بل لٹا دیں۔

ایک ہاتھ اوپر کریں اور دوسرے کو سینے کے درمیان میں رکھیں، ہر سیکنڈ سینے کو 2 بار دبائیں۔

Related Posts