محسن نقوی نے ورلڈکپ کیلئے تیار اسکواڈ کا اعلان رکوا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایکس

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے تیار قومی ٹیم کا اعلان رکوا دیا۔

ذرائع کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کے اعلان سے قبل سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں تمام ارکان کو شامل نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا صرف کپتان، کوچ اور دورہ انگلینڈ پر موجود سلیکٹرز کی رائے کافی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کے اعلان کیلئے سلیکشن کمیٹی میں شامل ہر فرد کی رائے لینا ضروری ہے، سلیکشن پروسس کے عمل کو مکمل کیا جائے گا، بعدازاں ٹیم کا اعلان شام میں ہوگا۔

دوسری جانب ٹی20 ورلڈکپ کیلئے 24 مئی آئی سی سی ڈیڈ لائن کے مطابق آخری تاریخ ہے، میگا ایونٹ سے قبل ٹورنامنٹ میں شریک 20 میں سے 19 ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان واحد ٹیم ہے جس نے تاحال اپنے اسکواڈ کا اعلان نہیں، بورڈ ذرائع کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کا پہلا ٹی20 اگر بارش کی نذر نہ ہوتا تو اگلے 23 مئی کو ٹیم کا اعلان کردیا جاتا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا، پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکا، 9 جون کو روایتی حریف بھارت، 11 جون کو کینیڈا جبکہ 16 جون کو آئرلینڈ کے مدمقابل ہوگا۔

Related Posts