عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو غزہ آپریشن فوری روکنے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایمنسٹی انٹرنیشنل

عالمی عدالت انصاف ( آئی سی جے) نے اسرائیل کو فوری طور پر رفح میں آپریشن روکنے کا حکم دے دیا۔

آئی سی جے نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسرائیل فوری طور پر فوجی آپریشن روکے اور عدالت کے حکم کی تکمیل کی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرے۔

آئی سی جے نے فیصلے میں مزید کہا کہ رفح میں اسرائیلی اقدامات سے فلسطینی عوام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

عالمی عدالت کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ غزہ میں انسانی زندگی کے لئے درکار تمام تر انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے۔

آئی سی جے نے اسرائیل سے متعلق فیلہ 13-2 کی اکثریت سے سنایا ہے، جس میں اسرائیل کو اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو غزہ تک رسائی دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

عالمی عدالت انصاف نے فیصلے میں کہا کہ جنوبی افریقا نے جینو سائیڈ کنونشن کے تحت اسرائیل کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

آئی سی جے نے فلسطینی شہر رفح میں اسرائیلی آپریشن رکوانے کی جنوبی افریقی درخواست پر فیصلہ سنا رہی ہے۔

آئی سی جے کے فیصلے کے مطابق اسرائیلی فوج نے 7 مئی کو رفع میں زمینی آپریشن شروع کیا ،جس پر 10 مئی کو جنوبی افریقا نے آپریشن رکوانے کی درخواست دائر کی ۔

عالمی عدالت انصاف کے مطابق عدالت نے 28 مارچ کو دیے گئے حکم میں کہا تھا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی خراب ہے، غزہ میں اب تو انسانی صورتحال مزید ابتر ہوچکی ہے۔

Related Posts