کورونا وائرس سے متاثر چاروں پاکستانی طلباء صحتیاب ہو گئے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کی تصدیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے متاثر چاروں پاکستانی طلباء صحتیاب ہو گئے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کی تصدیق
کورونا وائرس سے متاثر چاروں پاکستانی طلباء صحتیاب ہو گئے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کی تصدیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے  متاثرہ چاروں پاکستانی  طلباء صحت یاب ہو گئے ہیں۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ بات بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ وائرس سے متاثرہ چاروں پاکستانی طلباء اب صحتیاب ہیں۔

معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ شفا یاب ہونے والے چاروں پاکستانی طلباء کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جس پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ جن لوگوں کے اجسام میں کورونا وائرس پایا جاتا ہے ان میں سے 98 فیصد تصدیق شدہ مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوجاتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  ہمسایہ ملک چین میں  کورونا وائرس کے باعث مزید 253 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 368 ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز تک 1115 ہلاک ہوئے تھے جبکہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

ہلاکتوں اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے تاہم آج ہونے والی 253 مزید ہلاکتیں ہر گزشتہ روز کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔

  مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 368 ہوگئی

Related Posts