کیا پانڈیا نے اپنی اداکارہ بیوی کو طلاق دے دی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ہندوستان ٹائمز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ و بالی وڈ اداکارہ نتاشا کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

ہاردک پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو بالی وڈ اداکارہ نتاشا ( Natasha stankovic) سے ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی اور جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔

گزشتہ برس فروری میں ہاردک نے نتاشا سے ہی دوبارہ شادی کی تھی اور اب بھارتی میڈیا پر دونوں کی علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں تاہم علیحدگی کے حوالے سے جوڑے کی جانب سے تردید یا تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔

مارچ 2024 میں انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل ) کے دوران ہارک پانڈیا کی خراب کارکردگی کے باعث ان کی اہلیہ کو آن لائن تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھاتاہم اب ریڈٹ صارف نے جوڑے کے درمیا ن علیحدگی کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر ایک  صارف نے  پوسٹ شیئر کی جس میں درج تھا کہ ’ اگرچہ یہ صرف  قیاس آرائی ہے لیکن ہاردک اور ان کی اہلیہ دونوں ایک دوسرے کیلئے کوئی اسٹوری یا پوسٹ شیئر نہیں کررہے،  اس سے قبل انسٹاگرام پر  نتاشااپنا نام نتاشا  اسٹینکووچ  پانڈیالکھتی تھیں لیکن اب نتاشا کی پروفائل سے ہاردک کا نام ہٹادیا گیاہے‘۔

پوسٹ میں  بتایا گیا ہے کہ نتاشا کی سالگرہ 4 مارچ کو تھی لیکن ہاردک کی طرف سے اہلیہ کی سالگرہ پر بھی کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی۔

دوسری جانب نتاشا نے بھی  اپنی اور ہاردک کی تمام حالیہ پوسٹوں کو حذف کردیا ہے ماسوائے اس پوسٹ کے جس میں ان کا بیٹا  ان کے ساتھ ہے۔

مزید برآں  نتاشا کو  آئی پی ایل میں ہاردک یا ان کی ٹیم کے حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر کرتے بھی نہیں دیکھا گیا تاہم  ان کی دیگر پوسٹوں پر کرکٹر کے بھائی اور بھابھی (نکل اور پنکھوری) اب بھی کمنٹس کررہے ہیں۔

Related Posts