5 سال میں پاکستان میں کتنی غربت بڑھی؟ سب سے زیادہ غریب صوبہ کونسا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

ڈیولپمنٹ اکنامکس کے حوالے سے مقامی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں گزشتہ 5 سال کے دوران غربت کی شرح 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 38.6 فیصد سے بڑھ کر 39.5 فیصد ہوگئی ہے اور سب سے زیادہ غربت کی شرح بلوچستان میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کی جانب سے غربت کی شرح کے بارے میں جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں غربت کی شرح 39.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

موقر معاصر ایکپسریس نے پی آئی ڈی ای کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان میں سب سے زیادہ 70 فیصد، خیبرپختونخوا میں 48 فیصد، سندھ میں 45 فیصد، پنجاب میں 30 فیصد لوگ غربت کا شکار ہیں۔

اسی طرح دیہی علاقوں میں ملک بھر کے شہری علاقوں سے زیادہ غربت کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے، دیہی علاقوں میں غربت کی شرح 51 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں غربت کی شرح 17 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 26.5 فیصد شہری رہائشی سہولیات، 49.4 فیصد شہری تعلیمی سہولیات، 24.1 فیصد لوگ صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔

رپورٹ کے پیش کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ غربت کی شرح صوبہ بلوچستان میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

Related Posts