توانائی اور جذبات سے بھرپور پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی کو دیکھئے تصاویر کے آئینے میں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ریویو اٹ

ژالے سرحدی  ایک خوبصورت پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ، ماڈل اور سابق وی جے ہیں۔ انھوں نے ٹیلی ویژن کی کئی کامیاب سیریز میں کام کیا ہے۔

2012ء میں اداکارہ ژالے سرحدی  نے عامر انیس سے شادی کی، جو بہت کامیابی سے چل رہی ہے۔ ہنگامہ ایکسپریس کے حوالے سے ہم یہاں ان کی ان کے شوہر کے ہمراہ چند دلکش تصاویر یہاں شیئر کر رہے ہیں۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

ژالے کی ایک بیٹی عنایا بھی ہے۔ شادی کے بعد بھی ژالے اسی سرگرمی سے شوبزنس میں سرگرداں ہیں، جیسے وہ شادی سے قبل ہوا کرتی تھیں۔

 

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
بطور اداکارہ ژالے سرحدی نے کئی ڈراموں میں اچھی پرفارمنس دی ہے اور ان ڈراموں میں ان کے کردار کو بے حد پسند کیا گیا ہے۔

 

فوٹو، ژالے سرحدی انسٹاگرام

ژالے نے کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جو مختلف ٹی وی چینلز پر دکھائے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

’ژالے کے چند اچھے ڈراموں میں ایمن‘، ’عکس‘، ’برزخ‘، ’ڈر ے ڈرے نین‘، ’کتنی گرہیں باقی ہیں‘، ’کہی اَن کہی‘، ’مدھم مدھم‘ شامل ہیں۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

’اس کے علاوہ ‘ممی اور وہ‘، ’مٹھی بھر مٹی‘، ’سرتاج میرا تو راج میرا‘، ’دیمک‘، ’وہ رشتے وہ ناتے‘، ’ندامت‘، ’جستجو‘، ’رنگ لاگا‘ اور ’دل جانم‘ جیسے ڈراموں میں بھی ژالے کے فن کو دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

یہ ڈرامے دیکھ کر محسوس کیا جاسکتا ہے کہ ہر گزرتے پل کے ساتھ برج جوزا کی حامل یہ شوخ اور نٹ کھٹ اداکارہ اپنے فن میں نکھار پیدا کررہی ہے۔

ژالے سرحدی کی شوہر کے ہمراہ دلکش تصاویر

 

 ڈراموں کے علاوہ ژالے نے اب تک تین فلموں میں بھی اداکاری کی ہے، جن میں ’رامچند پاکستانی‘، ’چلے تھے ساتھ‘ اور ’جلیبی‘ شامل ہیں۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو، ژالے سرحدی انسٹاگرام

یہ فلمیں اگرچہ بہت زیادہ بزنس نہ کرسکیں، مگر ان میں ژالے کی کارکردگی کو ناقدین نے بے حد سراہا۔

فوٹو، ژالے سرحدی انسٹاگرام

 ژالے کی شخصیت کو دیکھ کر ان میں موجزن انرجی کو ہر کوئی محسوس کر سکتا ہے۔

فوٹو، ژالے سرحدی انسٹاگرام

Related Posts