حب کینال میں نہانے والوں کی پولیس کے ہاتھوں دھلائی، 23 گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

West police arrested 23 people from Hub Canal

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کے احکامات کی روشنی میں منگھوپیر پولیس کا حب کینال میں نہانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، درجنوں افراد کی دھلائی کے بعد 23کوگرفتار کرلیا گیا۔

موسم گرما میں حب کینال میں ڈوب کر متعدد افراد ڈوب کر جاں بحق ہوجاتے ہیں ،حب کینال میں نہاتے ہوئے گزشتہ روز بھی ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں:گڈاپ پولیس کاڈانس پارٹی پر چھاپہ، 19 افرادگرفتار،فارم ہاؤس سیل

حب کینال میں نہانے پر ضلعی حکومت کی جانب سے پابندی عائد ہے 144نافذ ہونے کے باوجود حب کینال میں نہانے والوں کیخلاف پولیس حرکت میں آگئی ہے۔

پولیس نے نوجوانوں کو حب کینال سے دور رکھنے کی ہر کوشش کی اور سوشل میڈیا پر پیغامات کے ذریعے عوام کو حب کینال میں نہانے سے گریز کرنے کے اعلانات بھی کیئے ۔

پولیس نے بالآخر 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ، حب کینال میں نہانے والوں پر لاٹھی چارج بھی کیا جبکہ 23 افراد کوگرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 405/2021 بجرم دفعہ 188 درج کرلیا گیا ہے۔

Related Posts