بھارت، راجستھان میں حجاب پہننے والی طالبات کا کمرۂ امتحان میں داخلہ بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جے پور: بھارتی ریاست راجستھان میں حجاب پہننے والی طالبات کا کمرۂ امتحان میں داخلہ بند کردیا گیا ہے جس پر مسلم طالبات سراپا احتجاج ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں طالبات سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ یہاں کیوں آئی تھیں؟ جس پر باحجاب طالبات کہتی ہیں کہ ہم امتحان دینے کیلئے آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

عوام متحد ہو کر مودی حکومت کا مقابلہ کریں۔کانگریس

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے طالبات سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ نے امتحان دیا یا نہیں؟ مسلم طالبات کہتی ہیں کہ ہم نے امتحان نہیں دیا۔ ہمیں کمرۂ امتحان میں داخل نہیں ہونے دیا گیا جہاں ہمیں حجاب پہننے کی اجازت نہیں۔

ایک مسلم طالبہ کہتی ہے کہ ایڈمٹ کارڈ میں کہیں نہیں لکھا کہ ہمیں حجاب ہٹانا ہے۔ہم یہاں ایک گھنٹے سے بحث کر رہے ہیں لیکن ہمیں کمرۂ امتحان میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا۔  ویڈیو میں طالبات اپنا ایڈمٹ کارڈ بھی دکھاتی ہیں۔

https://twitter.com/HateDetectors/status/1640272004774510592

ایڈمٹ کارڈ میں واقعی کہیں یہ ہدایت دکھائی نہیں دیتی کہ طالبات کو حجاب پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔ قبل ازیں بھارت کی مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی بھارتی ریاست کرناٹک میں عائد کی گئی تھی۔

ماضی قریب میں بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب پہننے پر عائد پابندی کے خلاف سماعت کی ہامی بھری، تاہم کرناٹک کی طالبات کو بر وقت امتحان دینے کی اجازت نہ ملنے کے باعث ان کا تعلیمی سال ضائع ہوگیا تھا۔

Related Posts