سندھ حکومت پولیس کے ساتھ ہے، حوصلے پست نہیں ہونے دیں گے۔مراد علی شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت پولیس کے ساتھ، حوصلے پست نہیں ہونے دیں گے۔مراد علی شاہ
سندھ حکومت پولیس کے ساتھ، حوصلے پست نہیں ہونے دیں گے۔مراد علی شاہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر مشکل گھڑی میں پولیس کے ساتھ کھڑی ہے، افسران کے حوصلے کسی صورت پست نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والے واقعے کے بعد آئی جی سندھ مشتاق مہر سمیت پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران نے چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد آج وزیرِ اعلیٰ سندھ نے خصوصی ملاقات کیلئے انہیں وزیرِ اعلیٰ ہاؤس طلب کیا جبکہ ملاقات کے دوران افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ 

آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز سمیت اعلیٰ افسران نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں قیامِ امن و امان کیلئے سندھ پولیس کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔ خصوصاً کراچی کیلئے پولیس افسران جانوں پر کھیل گئے اور شہرِ قائد کا امن بحال کیا گیا۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس دہشت گردی کے واقعات میں اہم ملزمان کو گرفتار کر رہی ہے۔ ہم پولیس کی قربانیوں، خدمات اور اعلیٰ صلاحیتوں کے معترف ہیں۔پولیس کے حوصلے کسی صورت پست نہیں ہونے دیں گے، ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔ 

انہوں نے پولیس کو بھرپور جوش و جذبے سے غیر جانبدارانہ انداز میں اپنی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم باقی معاملات خود دیکھیں گے، حکومت آپ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے استحکام کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ پولیس افسران نے رہنمائی اور تعاون کیلئے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے تشکر کا اظہار کیا۔

  یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ نے زرداری کی چمچہ گیری کی۔پی ٹی آئی رہنما

Related Posts