نو منتخب واثق قیوم عباسی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نو منتخب واثق قیوم عباسی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے
نو منتخب واثق قیوم عباسی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: نو منتخب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اپنے عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے، اپوزیشن کی جانب سے انتخاب کے بائیکاٹ کے بعد واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر گزشتہ روز منتخب ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پی ٹی آئی کے رکنِ اسمبلی راجہ بشارت نے پیش کی تھی جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے الیکشن کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ظلم کیخلاف 1999میں بھی اور 23 سال بعد بھی ڈٹے ہیں، مریم

اپوزیشن نے انتخاب کا بائیکاٹ کیا۔ پی ٹی آئی کے رکنِ اسمبلی واثق قیوم عباسی ہفتے کے روز بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔ واثق قیوم عباسی کو مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کی جانب سے مشترکہ طور پر امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں کیلئے 17 جولائی کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں 15 نشستیں جیتنے والی پی ٹی آئی کا پلڑا دیگر جماعتوں سے بھاری ہے۔ اتحادی ق لیگ بھی تحریکِ انصاف کا ساتھ دے رہی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتیں حکمراں اتحاد کا سامنا کرنے میں ناکام ہیں۔ واثق قیوم عباسی کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے نامزد کرنے کے بعد بھی اپوزیشن کی جانب سے آخری تاریخ تک کوئی امیدوار سامنے نہ آیا۔ 

Related Posts