والدین کیلئے اہم خبر! پنجاب میں اسکولوں پر نئی پابندی، محکمہ تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پنجاب حکومت نے طلبہ کے اسکول ٹرپس اور مطالعاتی دوروں کے حوالے سے نئی پابندی عائد کردی ہے جس کے تحت اب طلبہ کو اسکول سے 50 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر تفریحی یا تعلیمی دوروں پر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے لیے دوروں سے متعلق نئی ہدایات وضع کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس پابندی کا اطلاق پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔ نئی پالیسی کے تحت اسکول انتظامیہ طلبہ کے لیے 50 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر کسی بھی تفریحی یا مطالعاتی دورے کا اہتمام نہیں کرسکے گی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے بعد صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو مقررہ فاصلے کی پابندی کرنا ہوگی۔

Related Posts