ہر ممکن صلاحیت موجود، پاکستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیت سکتی ہے،وقار یونس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وقار یونس کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم سے اچھی کارکردگی کی اُمید
وقار یونس کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم سے اچھی کارکردگی کی اُمید

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کو جیتنے کی ہر ممکن صلاحیت ہے۔ وقار یونس کاکہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

آئی سی سی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے کہا کہ آسٹریلیا کی پچز عام طور پر بیٹنگ کیلئے سازگار ہوتی ہیں جو واقعی ان حالات میں اچھا کھیل سکتے ہیں۔ کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین بہترین فارم میں ہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ حارث رؤف اور حسن علی بھی بولنگ میں پاکستان کا سہارا ہوں گے، کیونکہ دونوں بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اچھا چانس ہے اور قومی ٹیم اس ایونٹ میں اچھا کھیلے گی۔

وقار یونس نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کا یقینی طور پر ٹاپ آرڈر میں اہم کردار ہوگا، میرے خیال میں بابر اعظم کا اچھا امپیکٹ ہو گا جو کہ ہمیشہ رہا بھی ہے جب کہ رضوان بلاشبہ بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں عمومی طورپچز بیٹنگ ہوتی ہیں اور پاکستان کے پاس اچھے بیٹرز ہیں جو آسٹریلوی کنڈیشنز میں اچھا کھیل سکتے ہیں۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی ماڈرن ڈے کرکٹ ملین ڈالرز کی دکھائی دیتی ہے وہ یقینی طور پر دیگر بڑے ناموں کی طرح اچھے ہیں، بابر اعظم ابھی نوجوان ہیں اور بہت کرکٹ باقی ہے، بابر جب ریٹائرڈ ہو جائیں گے تو پھر ان کا موازنہ دوسرے کے ساتھ کر سکتے ہیں۔

وقار یونس نے کہا کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف بہت اہم ثابت ہوں گے جب کہ حسن علی کو بھی بھولنا نہیں چاہیے، بولنگ اٹیک میں شاداب خان اور محمد نواز جیسے اچھے اسپنرز بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:کولمبو میں قومی ٹیم کی عید منانے کی خوبصورت ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک دنیا کا ایک بہترین اٹیک ہے، پاکستان نے گزشتہ برس چھ سات بولرز آزمائے وہ سب اچھے جا رہے ہیں۔

Related Posts