12 سال بعد دورہ، شامی وزیر خارجہ کا سعودی عرب میں پر تپاک استقبال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شامی وزیرخارجہ فیصل المقداد کی سعودی عرب کے سرکاری دورے پرجدہ پہنچ گئے۔ شام میں 2011ء میں خانہ جنگی کے بعد ان کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے انھیں اس دورےکی دعوت دی تھی۔سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی نے جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامین ہوائی اڈے پر شامی وزیر خارجہ ڈاکٹر فیصل المقداد کا پُرتپاک استقبال کیا۔

وہ سعودی ہم منصب سے شام کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کی کوششوں پر بات چیت کریں گے تاکہ شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی راہ ہموار ہوسکے اور شام میں متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کو یقینی بنایا جاسکے۔اس کے علاوہ وہ شام کی عرب لیگ میں واپسی سے متعلق امور پربات چیت کریں گے۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے بھی اطلاع دی ہے کہ وزیرخارجہ فیصل المقداد 2011 میں ملک میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سعودی عرب کاپہلا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔ان کے ہمراہ ایک وفد بھی جدہ پہنچا ہے۔ وہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے باہمی دلچسپی کے امورپر بات چیت کریں گے۔

Related Posts