طیفا ان ٹربل کیلئے جھٹکا، عثمان مختار کی اپنی ہراسگی کی خبر کے غلط استعمال کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طیفا ان ٹربل کیلئے جھٹکا، عثمان مختار کی اپنی ہراسگی کی خبر کے غلط استعمال کی مذمت
طیفا ان ٹربل کیلئے جھٹکا، عثمان مختار کی اپنی ہراسگی کی خبر کے غلط استعمال کی مذمت

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار نے ہراسگی سے متعلق اپنی خبر کے غلط استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک پختہ اور کٹر نسائیت پسند ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار عثمان مختار نے حال ہی میں ہراساں کیے جانے سے متعلق اپنی کہانی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ جس کے بعد ان کے دعووں کا موازنہ بدفعلی کے مرتکب افراد سے کیا گیا جس پر عثمان مختار نے سخت ایکشن لینے کی دھمکی دی ہے۔

رواں ہفتے کے دوران ہی ثبات کے اداکار عثمان مختار نے ہراسگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون نے مجھے مسلسل 2 سال تک ہراساں کیا۔ اس گفتگو کے بعد بہت سے لوگوں نے معروف اداکار کی حمایت کی اور بعض نے ان کا موازنہ علی ظفر سے کرنے کی کوشش کی۔ 

کہانی میں اگلا موڑ تب آیا جب طیفا اِن ٹربل کے اداکار علی ظفر نے بھی اپنی صورتحال کا موازنہ عثمان مختار سے کرڈالا۔ میشا شفیع ہراسگی کیس کا ذکر کرتے ہوئے علی ظفر نے دعویٰ کلیا کہ مجھے بھی بلیک میل کیا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔ 

یہ قدم اٹھاتے ہی اداکار و گلوکار علی ظفر کیلئے مشکلات پیدا ہوگئیں۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے علی ظفر پر شدید تنقید کی اور بعض نے ان کے کردار پر بھی انگلی اٹھانے سے گریز نہیں کیا۔ 

بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عثمان مختار کو بھی علی ظفر کا یہ اقدام پسند نہیں آیا جس پر انہوں نے ایک لمبا چوڑا بیان داغ ڈالا اور کہا کہ میری خبروں کو غلط طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے جس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میں ایک پکا نسائیت پسند ہوں اور اپنا کیس لڑتا رہوں گا۔

قبل ازیں عثمان مختار نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک اور اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ بد فعلی کے مرتکب افراد میری داستان کا غلط استعمال نہ کریں۔ 

Image

یہ بھی پڑھیں: میں نے ہر طرح کے حالات میں اپنی ذات کی درست تصویر پیش کی۔ملی سائرس

Related Posts