پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی، ڈالر کی قیمت 171روپے سے زائد ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی، ڈالر کی قیمت 171روپے سے زائد ہوگئی
پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی، ڈالر کی قیمت 171روپے سے زائد ہوگئی

اسلام آباد: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بالترتیب 30 اور 60 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے دونوں مارکیٹس میں ڈالر کی قیمت 171 روپے سے زائد جبکہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن سے آزادی ملنے کے بعد دنیا بھر کی فاریکس مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے، اس دوران امریکی ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں پٹرول دیگر ممالک کی نسبت آج بھی سستا ہے، وفاقی وزیر علی زیدی

ملک میں سردیوں کے دوران شدید گیس بحران کا خدشہ 

پاکستان دنیا میں مہنگائی سے متاثر ہونے والا واحد ملک نہیں۔صدرِ مملکت

امریکی ڈالر کی انٹر بینک قدر میں مزید 30 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی نئی قیمت 171روپے 4 پیسے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس سے ڈالر کی نئی قیمت 171 روپے 60 پیسے ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ اگر ڈالر کی اڑان کو لگام نہ دی گئی تو خام تیل سمیت دیگر اہم ضروریاتِ زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ درآمدی بل کا حجم بڑھ جائے گا جبکہ ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام سے معاشی ریلیف کی منتظر وفاقی حکومت کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ تاحال قرض پروگرام کی بحالی کے متعلق کوئی واضح خبر سامنے نہ آنے کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ 

ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے نے ایکسچینج کمپنیوں اور فاریکس ڈیلرز پر کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے، ڈالر کی اسمگلنگ پر تو کسی حد تک قابو پالیا گیا تاہم کریک ڈاؤن کے مطلوبہ اثرات انٹر بینک پر مرتب نہیں ہوسکے۔

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی اڑان میں اضافے کی وجہ وہ ڈالر مافیا ہے جس نے بھاری مقدار میں ڈالرز خرید کر نامعلوم مقامات پر چھپا لیے ہیں جس سے ڈالر کی مطلوبہ مقدار کو پورا کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ روپے کی قدر میں کمی ہورہی ہے۔

Related Posts