اُبھرتے ہوئے نعت خواں ہوصید زاہد صدیقی کی نعت نے سننے والوں پر سحر طاری کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اُبھرتے ہوئے نعت خواں ہوصید زاہد صدیقی کی نعت نے سننے والوں پر سحر طاری کردیا
اُبھرتے ہوئے نعت خواں ہوصید زاہد صدیقی کی نعت نے سننے والوں پر سحر طاری کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: میوزک بینڈ ”خود غرض“ سے اپنی پہنچان بنانے والے ہوصید زاہد صدیقی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھ کر سننے والوں پر سحر طاری کردیا۔

ہوصید زاہد کا اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ الحمد اللہ حافظ قرآن ہیں اور گزشتہ 5سال سے تراویح پڑھانے کی سعادت حاصل کررہے ہیں، عثمان پبلک اسکول سے بنیادی حاصل کی اور حال ہی میں ایف ایس سی کا امتحان پاس کیا اور آگے یونیورسٹی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اُنیس سالہ ہوصید زاہد صدیقی کا کہنا تھا کہ انہیں نعت خوانی کرنے پر سوشل میڈیا پر بہت اچھا ریسپانس ملا، اُن کا کہنا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

ہوصید زاہد صدیقی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے دوستوں کی محفل میں ایک نعت پڑھی، جس کی ویڈیو ان کے دوست نے بنائی تھی، اس ویڈیو کو معمولی ایڈیٹ کرکے انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کردیا۔جس کا انہیں کافی اچھا ریسپانس ملا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہی نہیں بلکہ پاکستان سے باہر لندن، امریکہ اور دیگر ممالک میں بھی ان کی پڑھی گئی نعت کو بہت پسند کیا گیا، ہوصید زاہد صدیقی کا کہنا تھا کہ ان کی نعت کو فہد مصطفی کے علاوہ متعدد مشہور شخصیات نے شیئر کیا ہے۔ جس کے باعث ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

اُبھرتے ہوئے نوجوان نعت خوان ہوصید زاہد نے کہا کہ ان کے میوزک بینڈ”خودغرض“ میں 9ممبران ہیں، عید الفطر کے بعد ان کا ارادہ بینڈ کو فعال کرنے کا ہے۔

ہوصید زاہد کا کہنا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نعت پڑھ کر دلی سکون ملتا ہے، انہوں نے کہا کہ میرا تعلق مذہبی گھرانے سے ہی جس کی وجہ سے بھی مجھے بہت حوصلہ افزائی ملی۔

Related Posts