لذت اور ذائقے میں بے مثال شاہ فیصل کا مغل پراٹھہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لذت اور ذائقے میں بے مثال شاہ فیصل کا مغل پراٹھہ
لذت اور ذائقے میں بے مثال شاہ فیصل کا مغل پراٹھہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کھانے پینے کے شوقین افراد ہمیشہ منفرد اور لذیز کھانوں کی تلاش میں رہتے ہیں، کراچی ویسے بھی اپنے لذیز پکوان کی وجہ سے ایک خاص وجہ شہرت رکھتا ہے ۔ اور یہاں کے لوگ بھی کھانوں کے رسیا ہیں۔ لیکن کچھ کھانے ایسے ہوتے ہیں جو کہ مہنگے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے بجائے عام فاسٹ فوڈ کی شاپس ملتے ہیں۔

آج ایم ایم نیوز آپ کو لے کر جارہا ہے شاہ فیصل کالونی نمبر 1 پر ، جہاں قائم ہے بہاری کباب ہاؤس ، ان کی سب سے ذائقہ دار ڈش ہے مغل پراٹھہ۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بہاری  کباب ہاؤس کے مالک کامران کا بتانا تھا کہ یہ ڈش سعودی کی ہے اور اس کا نام “مغل پراٹھہ”۔ اس کو بنانے کا طریقہ میں نے وہیں سے سیکھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مغل پراٹھے میں ویٹیبلز بھری جاتی ہیں جبکہ ہم یہاں پر اس کی تیاری میں انڈے اور چکن بوٹی کا مکس اپ استعمال کرتے ہیں۔

کامران کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے بار بی کیو تیار کی  جاتی ہے۔ پھر اس بوٹی کو انڈے سے مکس کردیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس مکسچر کو پراٹھے میں بھر کر اس کو فرائی کیا جاتا ہے۔ اور پھر تیار ہوجاتا ہے ایک مزیدار پراٹھا۔

ان کا بتانا تھا کہ ہمیں یہ کام کرتے ہوئے 22 سال ہو گئے ہیں ۔ جب ہم نے یہ کام شروع کیا تھا تو اس کی قیمت تھی 10 روپے ، آج اس کی قیمت 180 روپے ہوگئی ہے۔ لوگ دور دور سے ہماری ڈش کو کھانے کے لیے آتے ہیں۔

پراٹھے کے ساتھ چٹنی اور کیچپ بھی سروس کیا جاتا ہے۔ تیل کی آمیزش کی وجہ سے پراٹھا ویسے ہی ہیوی ہوجاتا ہےاور اگر اس میں چکن بھر دیا جائے تو پھر سونے پر سہاگے کا کام ہو جاتا ہے۔

جیسا کہ بہاری کباب ہاؤس کے مالک کامران بتاتے ہیں کہ ان کا تیار کردہ پراٹھا واقعی  لذیز ہوتا ہے تو کھانے والے بھی بتاتے ہیں کہ وہ خاصیت اس کو کھانے میں محسوس بھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے

Related Posts