سونا ہوا سستا !فی تولہ 4 لاکھ 40 ہزار کی سطح پر، چاندی کی قدر بھی گر گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جہاں ایک تولہ سونا 2100 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 2 ہزار 100 روپے کمی سے 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ کا 10 گرام سونا 1800 روپے کمی سے 3 لاکھ 77 ہزار 174 روپے ہوگئی ہے۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قدر میں بھی کمی ہوئی ہے جہاں ایک تولہ چاندی 23 روپےکی کمی سے 6 ہزار 532 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں ایک اونس سونا 21 ڈالر سستا ہوا ہے جس کے بعد فی اونس 4 ہزار 174 ڈالر ہوگئی ہے۔

Related Posts