ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کمزور! جانیے 12 اکتوبر کے غیر ملکی کرنسی کے تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

غیرملکی کرنسی
(فوٹو: روزنامہ پاکستان)

پاکستان کی اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ نرخ جاری کر دییے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری کا نرخ 277 روپے 60 پیسے جبکہ فروخت کا نرخ 278 روپے 20 پیسے ریکارڈ کیا گیا۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی خریداری 367 روپے 20 پیسے اور فروخت 371 روپے 65 پیسے رہی جبکہ یورو 310 روپے 66 پیسے میں خریدا اور 315 روپے 46 پیسے میں فروخت کیا گیا۔

سعودی ریال کی خریداری کا نرخ 73 روپے 92 پیسے اور فروخت 74 روپے 55 پیسے رہا۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات کے درہم کی خریداری 75 روپے 45 پیسے جبکہ فروخت 76 روپے 25 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

دیگر کرنسیوں میں آسٹریلوی ڈالر کی خریداری 191 روپے 88 پیسے اور فروخت 196 روپے 35 پیسے، کینیڈین ڈالر کی خریداری 193 روپے 35 پیسے اور فروخت 198 روپے 45 پیسے رہی۔ چینی یوآن 38 روپے 40 پیسے میں خریدا اور 38 روپے 85 پیسے میں فروخت کیا گیا جبکہ جاپانی ین کی خریداری 1.7352 روپے اور فروخت 1.8349 روپے رہی۔

انٹربینک مارکیٹ کے نرخ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی بینک خریداری کا نرخ 276 روپے 90 پیسے اور فروخت کا نرخ 277 روپے 40 پیسے رہا۔ یورو کے بینک خریداری کے نرخ 310 روپے 39 پیسے اور فروخت کے نرخ 310 روپے 95 پیسے ریکارڈ کیے گئے۔

برطانوی پاؤنڈ کے نرخ خریداری کے لیے 366 روپے 77 پیسے اور فروخت کے لیے 367 روپے 43 پیسے رہے۔ سعودی ریال کی خریداری 73 روپے 75 پیسے اور فروخت 73 روپے 88 پیسے جبکہ اماراتی درہم کے نرخ بالترتیب 75 روپے 39 پیسے اور 75 روپے 52 پیسے رہے۔

کینیڈین ڈالر کی بینک خریداری 194 روپے 23 پیسے اور فروخت 194 روپے 58 پیسے، آسٹریلوی ڈالر کی خریداری 193 روپے 34 پیسے اور فروخت 193 روپے 69 پیسے رہی۔ چینی یوآن کی خریداری 41 روپے 37 پیسے اور فروخت 41 روپے 45 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

دیگر انٹربینک نرخوں میں جاپانی ین 1.7500 روپے خریداری اور 1.7531 روپے فروخت، سنگاپور ڈالر 216 روپے 44 پیسے خریداری اور 216 روپے 83 پیسے فروخت، سوئس فرانک 333 روپے 61 پیسے خریداری اور 334 روپے 22 پیسے فروخت پر درج کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ڈینش کرون کی خریداری 41 روپے 53 پیسے اور فروخت 41 روپے 60 پیسے، ہانگ کانگ ڈالر کی خریداری 35 روپے 28 پیسے اور فروخت 35 روپے 35 پیسے، سویڈش کرونا کی خریداری 27 روپے 72 پیسے اور فروخت 27 روپے 77 پیسے رہی۔ تھائی بھات کی خریداری 8 روپے 26 پیسے اور فروخت 8 روپے 28 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts