کراچی، ماڑی پور میں صدر دھماکے کا مرکزی ملزم ساتھی سمیت ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ماڑی پور میں صدر دھماکے میں ملوث 2 دہشت گرد ہلاک
کراچی، ماڑی پور میں صدر دھماکے میں ملوث 2 دہشت گرد ہلاک

کراچی: محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ماڑی پور میں صدر دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن میں سے ایک مرکزی ملزم جبکہ دوسرا اس کا ساتھی دہشت گرد تھا۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو ماڑی پور میں کارروائی کے دوران ہلاک کیا گیا۔ انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ مشترکہ آپریشن سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

منڈی بہاؤ الدین میں مسافر بس الٹ گئی، 3مسافر جاں بحق

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے سکیورٹی اداروں کے افسران کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی انچارج مظہر مشوانی نے کہا کہ دہشت گردوں کا ایک ساتھی موقعے سے فرار ہوگیا۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اللہ ڈنو اورنواب کے ناموں سے کی گئی ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ماڑی پور میں سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کے ہمراہ کارروائی کی۔ صدر دھماکے کا مرکزی ملزم ایک ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔ صدر میں دھماکہ 6 روز قبل ہوا تھا۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایک کلو بارودی مواد، بم بنانے کا سامان، بال بیرنگ اور الیکٹرانک آلات برآمد ہوئے۔ واضح رہے کہ صدر دھماکے میں کوسٹ گارڈز کی گاڑی کو نقصان پہنچا تھا۔ 

Related Posts