نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سہ ملکی سیریز کھیلنے کی دعوت دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز، پاکستان شرکت کیلئے رضامند
نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز، پاکستان شرکت کیلئے رضامند

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کی دعوت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو رواں سال آسٹریلیا میں شیڈولڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کھیلنے کی باقاعدہ دعوت دے دی۔

مذکورہ سیریز میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے علاوہ تیسری ٹیم بنگلادیش کی ہوگی۔ تاہم، اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا شیڈول دیکھ کر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو جواب دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آپریشنز جلیل یونس نے بھی نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے بنگلادیش دیش کو سہ ملکی سیریز کھیلنے کی دعوت دینے کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرن گف نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف میں کیا کہا؟

دوسری جانب انگلینڈ کے سابق کھلاڑی ڈیرن گف نے دیگر ٹیموں کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

میگا ایونٹ کیلیے فیورٹ ٹیموں کے سوال پر انھوں نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہترین ٹیلنٹ ہے، پول میں 24کے قریب کرکٹرز اس فارمیٹ میں پرفارم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، ہوم کنڈیشنز میں آسٹریلوی ٹیم بھی مضبوط حریف ثابت ہوگی۔

Related Posts