ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز سے جھڑپ کے دوران دو دہشت گرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں دیسی ساختہ برودی سرنگ کا دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی گزر رہی تھی

ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پاک فوج کی کوئیک ری ایکشن فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کا خیرمقدم کیا ہے۔

Related Posts