ملک کے مختلف شہروں میں ٹوئٹر (ایکس) کی سروس دوبارہ بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کی ویب سائٹ ایک بار پھر بند ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین کو اکاؤنٹ لاگ اِن کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی بندش اور نگرانی کی سروس ڈاؤن ڈیٹیکٹر کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات 9بجے سے ٹوئٹر کی ویب سائٹ کو بندش کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی ٹویٹس، نئی پوسٹس اور اپ ڈیٹس سامنے آنا بند ہوگئیں۔

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین ٹوئٹر کی ویب سائٹ مکمل طور پر بند ہونے کی شکایت کر رہے ہیں جبکہ بعض کو ٹوئٹر پر گاہے بگاہے بندش کا سامنا ہے۔ کچھ وقت کیلئے ایکس کی ویب سائٹ کھلتی ہے اورپھر بند ہوجاتی ہے۔

گزشتہ شب ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ایکس بند ہونے کی کم ا زکم 185شکایات ریکارڈ پر موجود ہیں جبکہ رات 9 بج کر 24 منٹ تک شکایات کی تعداد 239 تک جا پہنچی۔ نیٹ  بلاکس کا کہنا ہے کہ لائیو میٹرکس کے مطابق ایکس سروس کو بندش کا سامنا ہے۔

قبل ازیں 8فروری کے روز ملک بھر میں عام انتخابات کے موقعے پر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ویب سائٹس بند ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے الزام لگایا کہ نگران حکومت جان بوجھ کر انٹرنیٹ کی بندش میں ملوث ہے۔

تاہم نگران حکومت کی جانب سے تمام تر الزامات کی تردید کی گئی تاہم سکیورٹی خدشات کے باعث مختلف شہروں میں موبائل سروس کو بندش کا سامنا رہا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین ٹوئٹر سمیت دیگر ویب سائٹس کی براؤزنگ سے محروم ہوگئے تھے۔

Related Posts