پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین کی نئی فلم جاوید اقبال کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس کی کہانی درجنوں بچوں کے قاتل جاوید اقبال کے گرد گھومتی ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں یاسر حسین نے کہا کہ اگر جاوید اقبال کا ٹریلر دیکھ کر آپ کے جسم میں تجسس کی لہریں نہیں اٹھ رہیں تو یہ آپ کا مسئلہ ہے۔ بس ٹریلر دو بار دیکھیں۔
انسٹاگرام پیغام میں اداکار یاسر حسین نے کہا کہ ٹریلر دو بار دیکھئے اور میری آپ سے ملاقات سینما میں ہوگی۔ انہوں نے مداحوں کو فلم دیکھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جاوید اقبال کا ٹریلرآپ کیلئے ہے۔
فریال محمود کی بولڈ تصاویر وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی پھر تنقید
عینی کا راز فاش، ڈرامہ سیریل پری زاد کی نئی قسط کو لاکھوں افراد نے دیکھ لیا