لاک ڈاؤن میں دکانیں کھولنے یا نہ کھولنے کے معاملے پر تاجر تقسیم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی،ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کراچی،ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: لاک ڈاؤن میں دکانیں کھولنے یا ناکھولنے کے معاملے پرتاجر تقسیم ہوگئے،ایک گروپ سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے ساتھ تو دیگر بدھ سے دکانیں کھولنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

آل سٹی تاجر اتحاد کے چیئرمین حکیم شاہ نے دکانیں کھولنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت سندھ کے موقف پر قائم اور دیگر دھڑے کاروبار کھولنے پر بضدہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آل سٹی تاجر اتحاد حکومت سندھ کے فیصلے کے تحت کاروبار کھولنے کا اعلان کریگی،پوری دنیا میں کاروبار متاثر ، حکومت سندھ معیشت اور جان بچانے کیلئے کوشاں ،تاجر برادری کے مختلف دھڑے سیاست کرنے سے باز آجائیں۔

چیئرمین حکیم شاہ نے کہا کہ مشکل وقت حکومت سندھ کیساتھ کھڑے رہنے کا ہے نہ کہ تقسیم ہونے کا ،وزیر اعلیٰ سندھ کی حکمت عملی کورونا سے متعلق کامیاب رہی ۔

سید مراد علی شاہ عوام کی جانیں بچانے کیلئے خراج تحسین کے مستحق ہے ، سندھ حکومت کے اچھے اقدام کو سراہنا انتہائی ضروری ہے ۔

تاجر برادری کا ایسے موقع پر سندھ حکومت کے خلاف موقف سمجھ سے بالاتر ہے ، کاروبار بند ہونے سے متعلق نقصان پوری قوم کاہے ۔ اسلئے متحد ہونے کی سخت ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:تاجر برادری مزید لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتی، اجمل بلوچ

چیئرمین حکیم شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف موقف دینا ، چھوٹے تاجروں کو اکسانے کے مترادف ہے ، مشکل وقت میں کورونا وبا سے ملکر لڑنے کی ضرورت ہے ، روزانہ اجرت کمانے والے ملازمین کو ریلیف پیکیج دیا جائے ۔

Related Posts