تاجر برادری مزید لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتی، اجمل بلوچ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran to launch support program for unemployed persons today

اسلام آباد : آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری خالد محمود چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ، بلوچستان، کے پی کے، کشمیر اور پنجاب کی تاجر تنظیموں نے کاروبار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے حکومت اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کاروبار کھولنے کی اجازت دے۔

گذشتہ دو ماہ سے کاروبار برباد ہوچکے ہیں ،دکانوں کے کرایے، بجلی اور گیس کے بل اور ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنا بھی ممکن نہیں جبکہ اسٹیٹ بینک نے بھی چھوٹے تاجروں کو بلاسود قرضے دینے کا کوئی پیکیج نہیں دیا۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر کاروبار محدود ٹائمنگ اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھولنے کی اجازت دیں کیونکہ تاجر برادری مزید لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتی۔

مزید پڑھیں:لاک ڈاؤن میں توسیع تاجروں کے مسائل بڑھادیگی، زاہد اعوان

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایم اے کی ملکیت میں دکانوں کا کرایہ معاف کیا جائے اور ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات سے اپیل ہے کہ پنجاب گورنمنٹ کے جاری نوٹیفیکیشن کی طرز پر وفاقی دارالحکومت کے مالکانِ جائیداد کو پابند کریں کہ وہ دوماہ کا کرایہ وصول نہ کریں۔

انہوں نے تمام تاجروں سے اپیل کی کہ وہ کاروبار میں تمام تر حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کریں۔ 

Related Posts