امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوفان سے تباہی، ایمرجنسی نافذ کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوفان سے تباہی، ایمرجنسی نافذ کردی گئی
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوفان سے تباہی، ایمرجنسی نافذ کردی گئی

موسم سرما کے طوفان کے باعث امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شدید تباہی ہوئی ہے، امریکی صدر نے صورتحال کے پیش نظر ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بائیڈن نے متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں میں وفاقی امداد بڑھانے کا حکم بھی دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے اقدام سے مرسڈ، سیکرامینٹو اور سانتا کروز کاؤنٹیز میں متاثرہ افراد کو وفاقی فنڈنگ دستیاب ہوگی۔

مزید پڑھیں:آئندہ انتخابات، 2024 میں بی جے پی کو یکطرفہ جیت نہیں ملیگی۔امرتیہ سین

واضح رہے کہ کیلیفورنیا میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 19 اموات لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Related Posts