ہر بیٹی کی پیدائش پر اپنی قسمت بدلتے ہوئے دیکھی، شاہد آفریدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کے پاس اللہ کی رحمتیں ہیں کیونکہ انہوں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت کو بدلتے ہئے دیکھا ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں شاہد آفریدی بیٹیوں کی پیدائش کے حوالے سے بات کررہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے انٹرویو میں کہا کہ ہمارے پٹھانوں کے خاندانوں میں بھی کہا جاتا ہے کہ بیٹا نہیں ہے تو تعویذ بناؤلیکن میں ان چیزوں کے سخت خلاف ہوں۔

سابق کپتان کا اپنے وائرل کلپ میں کہنا تھا کہ میری اہلیہ بھی بیٹے کی کمی محسوس کرتی تھی لیکن انہیں کبھی فکر اس لیے نہیں ہوئی کہ ان کا شوہر مطمئن ہے، اہلیہ کو پتا ہے کہ میں اپنی بیٹیوں سے بہت خوش ہوں، انہیں محبت دیتا ہوں اس لیے میری اہلیہ بھی کافی ریلیکس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے میں جس کو اولاد دوں تو یہ کہتا ہوں کہ باپ کی فکر نہ کرو، باپ کا سہارا میں بنوں گا، قرآن پر ہمارا اایمان اور یقین ہے،اللہ تعالی نے باپ، بیٹی اور ماں، بیٹے کا رشتہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے دستبراری کا اعلان کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت قسمت والا ہوں کہ میرے پاس اللہ کی رحمتیں ہیں اور الحمد اللہ میں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔