علامہ اقبال پارک سے پی ٹی آئی کارکنوں اورخواتین کی مشعل بردار ریلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامہ اقبال پارک سے پی ٹی آئی کارکنوں اورخواتین کی مشعل بردار ریلی
علامہ اقبال پارک سے پی ٹی آئی کارکنوں اورخواتین کی مشعل بردار ریلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: علامہ اقبال پارک شمس آباد سے پی ٹی آئی کارکنوں اورخواتین نے مشعل بردار ریلی نکالی، ریلی کی قیادت ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان اور رکن قومی اسمبلی کنول شوذب نے کی۔

مشعل برادر ریلی علامہ اقبال پارک سے شروع ہوکر گلشن دادن مسجد کے قریب اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان اس ملک کا سچا اور کھرا لیڈر ہے جو عوام کے دل کی دھڑکن ہے اور اس ملک کو کسی بھی بحران سے نکال سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز اپنے قائد عمران خان کا راولپنڈی میں بیتابی سے انتظار کر رہے ہیں اور عوام کا سمندر راولپنڈی میں امڈ آئے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز عمران خان کی ایک کال پر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نوجوان نسل کے دل کہ دھڑکن ہیں اور وہ ملک کا مستقبل ہیں۔

رکن قومی اسمبلی کنول شوذب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواتین بھی اپنے لیڈر کے شانہ بشانہ ملک میں حقیقی آزادی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منزل قریب ہے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں پی ٹی آئی دھرنے کی جگہ کا معاملہ طول پکڑ گیا

ہم اپنے قائد عمران خان کے بیتابی سے منتظر ہیں اور انکے ایک اشارہ پر ملک میں امن و امان اور ترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہ کریں گے۔

Related Posts