راولپنڈی میں پی ٹی آئی دھرنے کی جگہ کا معاملہ طول پکڑ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں پی ٹی آئی دھرنے کی جگہ کا معاملہ طول پکڑ گیا
راولپنڈی میں پی ٹی آئی دھرنے کی جگہ کا معاملہ طول پکڑ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: راولپنڈی میں پی ٹی آئی دھرنے کی جگہ کا معاملہ طول پکڑ گیا، انتظامیہ نے دھرنے کو سکستھ روڈ فلائی اوور منتقل کرنے کی دوسری تجویز دے دی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سکستھ روڈ فلائی اوور مرکزی اسٹیج لگایا جائے، راولپنڈی سکستھ روڈ فلائی اوور سے چاندنی چوک فلائی اوور تک پنڈال بنایا جائے۔

راولپنڈی پنڈال کا مقام سوا کلومیٹر پر محیط ہے، رہنماء تحریک انصاف اسد عمر آج شام دوبارہ مری روڈ کا دورہ کریں گے تاکہ راولپنڈی سکستھ روڈ فلائی اوور سے چاندنی چوک تک سیکورٹی انتظامات یقینی ہوسکیں گے۔

راولپنڈی دھرنے کے پنڈال میں ہنگامی راستے بنائے جائیں گے، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ہیلی کاپٹر زرعی ترقیاتی یونیورسٹی لینڈ کرے گا۔راولپنڈی سکستھ روڈ فلائی اوور کے قریب حساس عمارتیں بھی نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:عاصم منیر نئے آرمی چیف تعینات، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کر دیئے

ذرائع ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی مری روڈ کو دونوں جانب سے بند کرنے میں آسانی ہوگی، راولپنڈی شمس آباد میں یہ تمام سہولیات فراہم کرنا ناممکن ہوگا،راولپنڈی آج رات تک دھرنے کے مقام کے حتمی تعین کا امکان ہے۔

Related Posts